تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا نے 15رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
سڈنی …2007 ورلڈ کپ چمپئن اور دنیا کی نمبر1 ون ڈے ٹیم آسٹریلیا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کیلئے اپنی15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کافی عرصے سے انجری کا شکار فاسٹ بولرز بریٹ لی اور شان ٹیٹ کی ٹیم میں واپسی ہورہی ہے۔انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اکتوبر2009 کے بعد پہلی بار بریٹ لی نے میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور اپنی بولنگ اسپیڈ سے ایک بار پھر بیٹسمینوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔آسٹریلوی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔رکی پونٹنگ، بریڈ ہیڈن وکٹ کیپر، مائیکل کلارک، شین واٹسن، مائیکل ہسی،ڈیوڈ ہسی، کیمرن وائٹ، ٹم پین، اسٹیون اسمتھ، جان ہیسٹنگز، مچل جانسن، ناتھن ہارٹز، بریٹ لی، شان ٹیٹ، ڈگ بولنجر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.