تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

2010:چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 17.4فیصد اضافہ

جنگ نیوز -


بیجنگ …سال2010 میں چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں17 اعشاریہ4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال2010چین میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے105 ارب70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، جبکہ صرف دسمبر2010 میں14 ارب3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں15 اعشاریہ6 فیصد زائد ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جن شعبوں میں سرمایہ کاری کی ان میں مینو فیکچرنگ ، ریئل اسٹیٹ ،خدمات اور زراعت شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.