5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ممبئی : آئل کارپوریشن کے ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی
جنگ نیوز -
ممبئی …بھارتی شہر ممبئی میں آئل کارپویشن کے ڈپو میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی25 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں رات گئے انڈیا آئل کارپویشن کے ڈپو میں آگ لگ گئی ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے متعدد آئل کینٹینرز کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق25فائربریگیڈکی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔2009میں کارپوریشن کے جے پور کے قریب واقع ڈپومیں آگ بھڑک اٹھی تھی۔واقعہ میں کم سے کم دس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے ،آگ پر ایک ہفتے بعد قابو پایا جاسکا تھا۔