5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کی نئی فلم ’ریڈی‘کا شائقین کو بیتابی سے انتظار
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ کے سپر ہیرو سلماں خان آجکل خبروں میں خاصے اِن دکھائی دیتے ہیں ،2010 کی سپر ہٹ فلم دبنگ میں کئی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سلمان خان کی جانب میڈیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور انتظار ہے ان کی اپ کمنگ مووی ریڈی کا، کہ جس کی کامیابی کی قبل ازوقت ہی پیش کوئی کردی گئی ہے۔گزشتہ دنوں منعقد ہونیوالے ایک عوامی پول میں سلمان کی فلم ریڈی کو سال2011 کی سب سے زیادہ انتظار کئے جانیوالی فلم قرار دیا گیا ہے جبکہ ریتھک روشن کی فلم زندگی ملے گی نہ دوبارہ ،پریانکا چوپڑا کی سات خون معاف اور اکشے کمار کی پٹیالہ ہاؤس بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر قرار پائی ہیں۔