5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا :جرائم کی روک تھا م کر نے والا سپر ہیرو بھی غنڈوں سے محفوظ نہیں
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی شہر Seattleمیں ہا لی وڈ کے فلمی کرداروں سپر مین اور بیٹ مین سے متا ثر ہو کر سپر ہیرو کا لبا س پہن کر جرائم کی روک تھا م کر نے والا حقیقی سپر ہیرو بھی غنڈوں سے محفوظ نہیں رہا ۔ گزشتہ دنوں جرائم پیشہ افراد سے جھگڑے کے دوران منہ پر نقاب پہنےPhoenix Jonesنا می اس سپر ہیرو کا ناک زخمی ہوگیاہے۔اس شخص کا کالے اور سنہری رنگت کا لباس جرائم پیشہ افراد کی انتقامی کاروائی سے بچاؤ کیلئے بُلیٹ پروف(Bullet Proof) ہے جس میں آنسو گیس سے بچاؤ کی بھی سہو لت مو جو د ہے لیکن منہ پر صرف ایک سادہ نقاب پہننے کی وجہ سے اس کاناک محفوظ نہ رہ سکا۔واضح رہے کہ یہ حقیقی سپر ہیرو جب شہر کی گلیوں میں گشت کرتا ہے تو جرائم پیشہ افراد اس کی دہشت کے باعث بھاگ جا تے ہیں اور حال ہی میں اس نے ایک کار کی چوری کی کارواہی کو ناکام بنایا تھا جس کے شہر میں اس کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔