تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس :سابق صدرکی اہلیہ 1.5ٹن سونا لیکر ملک سے فرار

جنگ نیوز -
تیونسیا…سی ایم ڈی…تیونس میں جاری مہنگائی, بد امنی اور افراطِ زر کے خلاف جاری فسادات کے باعث تیونس کے صدرزین العابدین بن علی کو اپنا ملک ہی چھوڑ کر فرار ہونا پڑا ۔تازہ ترین خبروں کے مطابق صدر زین العابدین کی اہلیہ انکے ملک سے فرار ہوکر سعودی عرب میں سیاسی پناہ لینے کے باوجود تیونس کے مرکزی بینک سے کم از کم1اعشاریہ5ٹن سونا نکلوا کر بیرون ملک جانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اپنے شاہانہ طرزِ زندگی کے باعث عرب دنیا میں Imelda Marcosکی سی حیثیت رکھنے والیLeila Ben Aliنے 35ملین پونڈ مالیت کے سونے کا مطالبہ بینک سے اس وقت کیا تھا جب زین العابدین کی حکومت کا تختہ گر چکا تھا لہٰذا بینک نے انہیں سونا مہیا کرنے سے انکار کردیا تھا۔تاہم مفرور صدر74سالہ زین العابدین بن علی نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے بینک کو سونا جاری کرنے پر مجبور کردیا جسے لیکر لائیلا بن علی باآسانی اپنے جلا وطن شوہر کے پاس سعودی عرب پہنچ گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.