5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ :کراچی کے پبلک پارکس میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے کراچی کی شہری حکومت کوپبلک پارکس پرغیرقانونی تعمیرات گرانے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس میں کہاہے کہ ہم سب سمیت کوئی آئین سے بالاترنہیں۔چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کراچی کے پبلک پارکس پر تعمیرات کیخلاف مقدمہ کی سماعت کی ، شہری حکومت کے وکیل کاکہناتھاکہ کچھ پارکس میں تعمیرات ہوئی ہیں ، اس پر عدالت نے کہا کہ پارکس پر رہائشی یا کمرشل سرگرمی نہیں ہوسکتی۔ جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دیئے کہ غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے ایک سینئر بیوروکریٹ کامران لاشاری کو مقدمہ کا سامنا کرنا پڑا،انہیں یہ کہنے میں عار نہیں کہ کامران لاشاری ان کے دوست اور لاہور میں ہمسایہ ہیں لیکن قانون سب کیلئے ایک ہے،مقدمہ کی مزید سماعت دو فروری کوکی جائیگی۔