تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہالینڈ: جہادکیلئے بھرتی کرنے کے شبہ میں 6 افراد کو گرفتار کیاگیا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم …ہالینڈ کے نیشنل کرائم اسکواڈ نے سن دو ہزار چھہ میں جہادکے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کے شبہ میں ایک خاتون اور پانچ مردوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیاتھا۔یہ انکشاف وکی لیکس کے شائع کئے گئے اس مراسلے میں ہوا ہے جوہالینڈ کے شہر ہیگ سے آٹھ نومبر دو ہزار چھ کو بھیجا گیا۔ مراسلے میں ہالینڈ کے نیشنل پراسیکیوٹرآفس کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ نیشنل کرائم اسکواڈ نے سن دو ہزار پانچ میں شدت پسندوں کیخلاف تفتیش شروع کی،جس کے بعد نومبر دو ہزار چھہ میں جہادکیلئے بھرتی کرنے کے شبہ میں ایمسٹرڈیم اور ہیگ سے چھ افرادگرفتارکئے گئے۔ان میں ایک مسلمان جوڑا بھی شامل تھا۔مراسلے کے مطابق ہالینڈ کی انٹیلی جنس سروس نے ہیگ میں موجود کچھ لوگوں کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دی تھی۔ان پرعراق جانے کیلئے جعلی دستاویزات استعمال کرنے کا الزام بھی تھا۔گرفتار افراد میں گروہ کامبینہ سربراہ موراط بھی شامل تھا۔ اس ترک باشندے کو دو ہزار تین میں بھی جہاد کیلئے لوگوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا تاہم ناکافی ثبوت کی بنا پررہا کر دیا گیا تھا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں سے ایک شخص کو آسٹریلیا میں جہاد کے نام پر چندہ جمع کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔مراسلے کے مطابق ان لوگوں کی گرفتاری کی تشہیر نہیں کی گئی ۔ہالینڈکے نیشنل کرائم اسکواڈکاکہناہے کہ وہ اس بارے میں مزید تفتیش کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.