تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے،غذائی ماہرین

جنگ نیوز -
لندن …غذائی ماہرین کے مطابق ریشے دار پھل اور سبزیاں کھانا کئی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ریشے دار غذاؤں کا استعمال ہاضمہ تیز کرتا ہے۔ریشے دار پھلاور سبزیوں میں دیگر اجناس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پروٹین اور منرلز پائے جاتے ہیں جو جسم کو قوت دینے کے ساتھ ساتھ موٹاپے سے بھی بچاتی ہیں ۔ریشے دار پھلوں میں مالٹا اور سیب سر فہرست ہیں جن کو کھانے خون کی روانی بھی تیز ہوتی ہے اور دل کے امراض سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ،اسی طرح ریشے دار سبزیوں میں گاجر ،مولی شامل ہیں جو فشار خون اور ذیابیطس سے بچاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.