5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
متحدہ نے اسلحہ سے پاک معاشرے کیلئے سینیٹ میں بھی بل جمع کرادیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ نے ملک کو اسلحہ سے پاک معاشرہ بنانے کیلئے قانون سازی کرنے کا بل ، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کے سیکریٹریٹ میں بھی جمع کرادیاہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر خان غوری اور سینیٹر عبدالخالق نے اسلام آباد میں سینیٹ کے سیکریٹری کو اسلحہ سے پاک معاشرے کے بل کا مسودہ جمع کرایا۔ بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں بابر غوری کاکہناتھاکہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام علاقے برابر بنائے جائیں اور ملک کو فوری اسلحہ سے پاک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ اسلحہ کیخلاف بل کی حمایت کریں۔