5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی سی سی ڈیڈلائن کا کل آخری دن، پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع
جنگ نیوز -
لاہور…ورلڈ کپ کیلئے حتمی15کھلاڑیوں کے اعلان کا کل آخری دن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کیلئے حتمی15کھلاڑیوں کے اعلان کا کل آخری دن ہے، بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے،اور ہالینڈ15کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے چکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورد کے ترجمان ندیم سرور کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے15کھلاڑیوں کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ19فروری سے شروع ہوگا۔