تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: رینجرزکے خصوصی اختیارات میں3ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

جنگ نیوز -
کراچی …محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں امن وامان کیلئے پاکستان رینجرز کو خصوصی اختیارات میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تاہم رینجرزحکام اور اہلکار نے اس سے قبل ہی اورنگی ٹاؤن میں آپریشن کرکے200سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کے سیکشن5 کے تحت کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت19 دسمبر2010 کو ختم ہوگئی تھی اور توسیع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا،جس کے بعد شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے پر نیا نوٹیفکیشن منگل کو سوا گیارہ بجے جاری کیا گیا۔ ان اختیارات کے تحت پاکستان رینجرز کو آئندہ90 روز تک کراچی کے کسی بھی علاقے میں محاصرہ، ناکہ بندی اور شہریوں کو حراست میں لینے کااختیارہوگا۔ تاہم ان خصوصی اختیارات کی تجدیدسے قبل ہی رینجرز اہلکار آج صبح سویرے سے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں محاصرہ کرکے گھروں کی تلاشی لیتے رہے اوردوسو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اس سے قبل گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں14 جنوری کو بھی رینجرز نے اس نوعیت کی کارروائی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.