5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلم فیئر ایوار ڈ ایڈیشن کے ٹائٹل پر ودیاکی تصویر، کئی ہیروئینوں کی نیندیں حرام
جنگ نیوز -
ممبئی …سال2010کی سپر ڈوپر ہٹ فلم عشقیہ کی کامیابی نے جہاں ساری کاسٹ کو بالی ووڈ انڈسٹری میں نئے راستے دکھائے وہیں فلم کی ہیروئن ودیا بالن کیلئے سال2011کو بھی خاصا خوشگوار بنا دیا ہے۔سال2011 میں شائع ہونیوالے فلم فیئر ایوار ڈ ایڈیشن کے ٹائٹل کیلئے ودیا کا انتخاب جہاں ودیاکیلئے خوشی کا باعث ہے وہیں کئی دوسری ہیروئنوں کی راتوں کی نیند حرام کرنے بھی باعث بنا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سال2011 میں ودیا انڈسٹری سے کئی ساتھیوں کی چھٹی کرادیں گی ۔میگزین کے کور پر لگی ودیا کی گلیمر اور بیوٹی سے بھرپور یہ تصویر کئی ہدایتکاروں کو انکی جانب متوجہ کرا گئی ہے۔