5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ زین بگٹی کورہائی کیلئے ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ … جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صرد نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا گیا جہاں سے انھیں رہا کیا جائیگا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے گزشتہ روز جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر شاہزین بگٹی سمیت26ساتھیوں کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔اپنی قید کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی بیمار ہوگئے تھے جنھیں علاج کیلئے سول ہسپتال کے جیل وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے ۔ آج انھیں ہسپتال سے جیل منتقل کر کے وہاں سے رہا کیا جائے گا ۔نوابزادہ شاہ زین اوران کے26ساتھیوں کو22دسمبر کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے بلیلی چیک پوسٹ پر اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔