5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ میں بر ف سے بنے شطرنج کے سیٹ پر دلچسپ کھیل کا اہتمام
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…گزشتہ دنوں امریکی ریاست Michigan میں بر ف باری سے لطف اندوز ہو نے کیلئے برف سے ایک دیو ہیکل شطر نج کا سیٹ تیا ر کیاگیا ہے۔ایک مقامی پارک میں بنا ئے گئے اس شطرنج کے سیٹ کے مہروں کو مکمل طور پر بر ف سے جبکہ اس کی بساط کو زمین پر پڑی برف کے اوپر بنایاگیا ہے جو کہ ایک عام شطرنج سے بالکل بھی مختلف نہیں ۔بر ف باری کے دوران مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد اس دلچسپ شطرنج کے سیٹ سے محظو ظ ہو تی ہے۔