تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خانیوال : شادی کے 8ماہ بعد خاتون کو بدکاری کے الزام میں قتل کردیا گیا

جنگ نیوز -
خانیوال … خانیوال میں آٹھ ماہ قبل شادی ہونیوالی خاتون پر بدکاری کا الزام عائد کر کے شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خانیوال کے نواحی علاقہ مخدوم پور پہوڑاں میں گزشتہ روز پیش آیا جہاں اٹھارہ سالہ عاصمہ کی آٹھ ماہ قبل اپنے چچازاد عاصم سے شادی ہوئی جس پر سسرال والوں نے بد چلنی کا الزام لگا کر عاصمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے زہر دے کر قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ اسیراں بی بی اپنی بیٹی عاصمہ پر تشدد ہونے کے دوران اسے بچانے کے لیے آئی تو ملزمان نے والدہ پر بھی تشدد کیا اور رات بھر کمرے میں بند کر دیا۔ پولیس تھانہ مخدوم پور پہوڑاں نے ملزمان عاصم اور اس کے چچا محبوب شاہ کیخلاف زیر دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔دوسری جانب مقتولہ عاصمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خانیوال میں کر دیا گیا ۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق عاصمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور اس کی موت زہر دینے سے واقع ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.