5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انسداد تمباکو نوشی مہم:پنجاب حکومت کاشیشہ کیفے سیل کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کیخلاف کارروائی اور شیشہ کیفے سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عمر فاروق خان نے بتایا کہ پاکستان میں روزانہ سگریٹ نوشی سے274 افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ عوام ہر سال30 سے40 ارب روپے کے سگریٹ پی جاتے ہیں جو رقم اور صحت دونوں کا ضیاع ہے۔ وزارت صحت کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ضیاالدین اسلام کا کہنا تھا کہ سگریٹ پینے والے روزانہ پانچ ہزار افراد اسپتال داخل ہوتے ہیں۔