تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار،برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقے شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردواور گھانچے گزشتہ دو روز سے جاری برف باری کے بعد سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسکردو کا موسم ابر آلود ہے۔برف باری کے بعد بالائی علاقوں میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہیں جس سے مقامی آبادی سخت مشکلات کا شکار ہے۔گلگت کے بالائی پہاڑوں میں برف بار ی جاری ہے ۔جس سے گلگت شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔سردی میں اضافے کے سا تھ ہی موسمی بیماریاں بھی پھیل گئی ہیں ۔گیس اور بجلی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ مری اور گردونواح میں موسم صاف ہے ۔سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ رہی ہے اور سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہی ہے ۔مری میں سردی میں اضافے کے ہی پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے صبح کے اوقات میں لوگو ں کو مشکلات پیش آتی ہیں ۔مظفر آباد شہر اور گردونواح میں موسم صاف ہے جس سے سردی کچھ کم ہوئی ہے ۔بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بند سڑکوں کو کھولا جا رہا ہے ۔بالائی وادی نیلم ،وادی لیپہ اور فاروڈ کہوٹہ کو ملانے والی شاہراہیں بدستور بند ہیں ۔سوات شہر اور گردونواح میں موسم صاف ہے ۔ گزشتہ روز بالائی علاقوں کالام اور ملحقہ علاقوں میں برف باری کے بعد موسم صاف ہے ۔ایک ہفتے سے بحرین کالام روڈ بند ہے جس سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.