تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کپتانی کے سلسلے میں کسی خطرے کا سامنا نہیں،شاہد آفریدی

جنگ نیوز -
نئی دہلی …فارن ڈیسک…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہا انہیں عالمی کرکٹ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کے خطرے کا سامنا نہیں ہے۔وہ اپنے پورے کیرئیر میں کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگے۔آفریدی کا کہنا ہے کہ کپتانی کا فیصلہ کرنا کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔اگر بورڈ سمجھتا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کو بہتر لے کر چل سکتا ہوں تو وہ مجھے کپتان رہنے دیں گے،اگر وہ نہیں سمجھتے تو کو ئی مسئلہ نہیں۔ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ 22جنوری کو ون ڈے سیر یز کا آغاز ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے عالمی کپ کے لیے حتمی ٹیم کا اعلان کرنا باقی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.