5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ولی بابر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، پاسبان کا مطالبہ
جنگ نیوز -
پشاور…پاسبان نے جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ولی خان بابر کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاسبان نے پشاور کے فردوس چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان کے صدر راشد انگار نے ولی خان بابر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے اور شہر کا انتظام فوج کے حوالے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔