تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممبئی : اجمل قصاب کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

جنگ نیوز -
ممبئی …ممبئی ہائی کورٹ نے اجمل قصاب کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سات فروری تک محفوظ کر لیا۔ممبئی ہائیکورٹ نے سزائے موت کیخلاف ممبئی حملوں کے ملزم اجمل قصاب کی اپیل کی سماعت مکمل کرلی ہے اور فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ اجمل قصاب نے وکیل کے ذریعے سزائے موت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کررکھی تھی ممبئی ہائیکورٹ کے ایک ڈویژن بنچ جس میں جسٹس انجینا ڈیسائی اور آروی مورے شامل ہیں نے اپیل کی سماعت مکمل کرتے ہوئے سات فروری تک فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.