تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معاشی چیلنجز: حکومت اور پارلیمانی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ شروع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اورمختلف پارلیمانی جماعتوں کی نامزد ٹیموں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے اجلاس میں حکومتی اتحادی اے این پی اور ایم کیوایم نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں قائم حکومتی ٹیم سے ایم کیوایم اور اے این پی کی نامزد کمیٹیز نے وزارت خزانہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے حاجی عدیل نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور کفایت شعاری ضروری ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نوید قمر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشکل فیصلے کرنا ہوں گے ۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے غیرملکی معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ اجلاس شروع ہوا تو وزیر خزانہ نے افتتاحی خطاب میں کہایہ ایک تاریخی موقع ہے کہ معاشی بہتری کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ٹیم حکومتی کمیٹی سے آج اورمسلم لیگ ق کے ٹیم کل ملاقات کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.