5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان: کوئٹہ اورقلات میں سردی کی شدت میں بدستوراضافہ
جنگ نیوز -
کوئٹہ....بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اورقلات میں سردی کی شدت میں بدستوراضافہ ہو رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شام ہونیوالی بارش کے بعد موسم کی شدت میں مزید تیزی آئیگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی2.5،قلات میں منفی5.5، دالبندین0.5،نو کنڈی5، ژوب0.5،بارکھان2،سبی6،لسبیلہ4،خضدار4.5،پنجگور6جیوانی15 اورتربت میں9.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ میں گزشتہ شام ہونیوالی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ہلکی پھلکی بوندباندی ہورہی ہے ۔آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں موسم سرد اورابرآلود رہنے اورپہاڑوں پر برف باری کے بعد سردی میں اضافہ کی توقع ہے جبکہ مکران، قلات،نصیرآباد،ژوب اور سبی ڈویژن میں موسم سخت سرد اور ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔