تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکلاتشدد کیس: زخمی پولیس اہلکاروں کو بھی معاوضہ دینے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کوکہاہے کہ لاہور کے ایوان عدل میں تشدد اور تصادم کے واقعہ میں وکلا کے ساتھ جو پولیس والے زخمی ہوئے، انہیں بھی معاوضہ کی رقم دی جائے۔ ایوان عدل میں وکلا پر پولیس تشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے زخمی وکلا کو معاوضہ کیلئے30 لاکھ روپے دیئے ہیں ۔ وکلا اور پولیس نے ایک دوسرے کیخلاف درج مقدمات بھی واپس لے لئے ہیں ، اس پر عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت28 جنوری تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.