تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اجے دیوگن بھی ایوارڈ شوز میں جانے سے گریز کرنے لگے

جنگ نیوز -
ممبئی....نئے سال کے آتے ہی فلمی دنیا میں ایوارڈز کی تقریبات کا ڈھیر لگ جاتا ہے،جہاں کئی فلمی ستارے ان تقریبات سے خوش نظر آتے ہیں وہی کچھ اداکاروں کے نزدیک یہ سب ایک سرکس سے کم نہیں ہوتا ہے۔بھارتی اداکار اجے دیو گن ایوارڈشوز کے معاملے میں عامر خان سے جا ملے ہیں اور ان شوز میں جانے سے گریز کرنے لگے ہیں وجہ معلوم کرنے پر اجے نے یہ بیان دیا کہ ایوارڈز انہی اداکاروں کو ملتے ہیں جو ان تقریبات میں شرکت کرتے ہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر آرگنائزرز انہیں یہ کہہ کر ایوارڈ شوز میں مدعو کرتے ہیں کہ ہم آپ کو ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن تقریب میں نا جانے پر انکا کہنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نہیں آئے تو ہمیں یہ ایوارڈ کسی اور کو دینا پڑا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایوارڈز بھی بکاؤ ہوتے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.