5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوشہرہ:پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیاگیا
جنگ نیوز -
نوشہرہ...نوشہرہ کے علاقے کابل ریور میں پانچ کلو وزنی دیسیساختہ بم ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کابل ریور میں مین جی ٹی روڈ پر ایک مقامی مدرسے اور بارگین سینٹر کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم نصب کیا گیا تھا ۔بم نصب ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا جس کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔