تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:اورنگی میں رینجرز کا آپریشن،250گرفتارافراد سے تفتیش

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی میں اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور250سے زائد افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کی جانب سے کراچی کے حساس علاقوں میں جزوی کرفیولگاکر سرچ آپریشن کے اعلان کے دو دن بعد آج صبح پاکستان رینجرز نے اورنگی ٹاون کے علاقے فقیر کالونی،عمربلوچ محلہ اورمومن آباد تھانے کی حدود میں کارروائی کی اورچند ہی منٹوں میں ان علاقوں کی ناکہ بندی کرکے داخلی اور خارجی تمام راستوں کوآمد ورفت کیلئے بند کردیا۔تقریباً5گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں 500سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔کچھ کو توشناختی کارڈ دیکھ کر یا شخصی ضمانت پررہا کر دیا گیا اور جوافرادکوئی شناختی دستاویزنہ دکھا سکے انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا اس موقع پر چند لوگوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ بھی اختیار کیا گیا۔250سے زائد اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تاحال رینجرز کی حراست میں ہیں جن کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے بے گناہ شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔جیو نیوز کے ٹیم نے یہ پوری کارروائی کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی تاکہ حقائق عوام تک پہنچائے جا سکیں لیکن اس دوران رینجرز کے اہلکاروں نے ٹیم جیو کو کوریج سے منع کیا،دھمکی آمیز زبان استعمال کی اوربعدمیں جیو نیوز کے رپورٹرظل حیدر،2کیمرامین اور سیٹلائٹ انجینئرزکویرغمال بنالیا، کیمرہ میں بنائی گئی تمام فوٹیج کو ضائع کر دیا ، جیو نیوز پر حراست میں لیے جانے کی خبر نشرہونے کے تقریباًایک گھنٹے بعد تمام ٹیم کو رہا کر دیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.