تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

منور حسن جماعت اسلامی کو تباہ کرکے جائیں گے،رانا ثناء اللہ

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دس نکات پر نیک نیتی سے عمل نہ کیا تو دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔وہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دس نکاتی ایجنڈا عوام کا ایجنڈا ہے جس پر کم افراد کا اعتراض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منور حسن جماعت اسلامی کو تباہ کرکے جائیں گے،ان کا کردار ناراض بچے کی طرح ہے۔عمران خان کے متعلق رانا ثنااللہ کاکہنا تھا کہ وہ صدقہ خیرات اکٹھی کریں، سیاست میں منہ مارنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت ،میاں نواز شریف سے حساب مانگنے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.