تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریلوے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف پشاور میں ملازمین کا احتجاج

جنگ نیوز -
پشاور....پشاور میں ریلوے ملازمین نے ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلوے کو خسارے سے بچانے کیلئے ملازمین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ریلوے یونین پشاور ڈویژن کی کال پر سینکڑوں ملازمین چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے ۔ ملازمین ’ریلوے کی نجکاری نامنظور‘ کے نعرے لگا رہے تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے ایمپلائز یونین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ریلوے کو مالی خسارے سے بچانے کیلئے ملازمین کے حوالے کیا جائے اور ریلوے کے ساڑھے تین ہزار کرپٹ افسروں کو فارع کیا جائے۔ ریلوے ملازمین آئی ایم ایف کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.