5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ،100انڈیکس12658پوائنٹس پر بند
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیا ں اتار چڑھاؤ کا شکا ر رہیں تاہم انڈیکس نے بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی حدکو برقرا رکھا۔ منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس12700کی سطح بھی عبور کرگیا ۔مگر انڈیکس زیادہ دیر تک اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ انرجی اسٹاکس میں پرافٹ ٹیکنگ نے مارکیٹ کے مثبت رحجان کو منفی میں تبدیل کردیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس24 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار658 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم27کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت95 پیسے اضافے کے ساتھ43 روپے10پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس58 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار418 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں تیکنیکی بنیادوں پر گرواٹ کا سلسلہ دیکھا جا سکتا ہے۔