5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
والدین کے قتل کے الزام میں جسٹس جاوید اقبال کا بھائی نوید اقبال گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور… جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے حوالے سے تفتیش میں پیش رفت ہو ئی ہے اور پولیس نے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل کے الزام میں پوچھ گچھ کے لئے جسٹس جاوید اقبال کے بھائی نوید اقبال کو والدین کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ نوید اقبال کو موبائل ریکارڈ کی وجہ سے حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملک عبدالحکیم اور حمیدہ بیگم کے قتل کی تفتیش جائیداد کے تنازع پر بھی جا ری ہے۔