5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پنجگور: بلوچ رہنماؤں کے اغوا وقتل کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
جنگ نیوز -
پنجگور…بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بلوچ رہنما نصیر کمالانی ،احمد داد بلوچ ، زکریا بلوچ اور نثار بلوچ کے مبینہ اغوا کے بعدقتل کئے جانے کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بی این ایم اور بی ایس اوآزاد کی اپیل پر ہڑتال کی گئی ۔ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہو ئے اس دوران شہر میں تمام کاروباری مراکز ،دکانیں سمیت بینک اورہوٹل بھی بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی ۔ بی این ایم اور بی ایس او ازاد کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بلوچ نوجوانوں کے اغواکیا جاتا ہے اور بعدمیں ان کے مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینک دی جاتی ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے انھوں نے علامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں ہونے والے آپریشن اور بلوچ نوجوانوں کے مبینہ اغوا اور اس کے بعد قتل کئے جانے کا نوٹس لیں ۔