5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قصور:بلھے شاہ قبرستان سے5 مردے چوری کرلیے گئے
جنگ نیوز -
قصور…قصورمیں بلھے شاہ قبرستان سے نامعلوم افراد نے پانچ مردے چوری کر لئے ،جبکہ ایک خاتون کی میت کو قبر سے باہر پھینک کر فرار ہو گئے۔ لوگوں کے مطابق جب وہ نماز فجر کے بعد فاتحہ خوانی کیلئے بابا بلھے شاہ قبرستان پہنچے تو کئی قبریں کھدی ہوئی تھیں۔ پانچ قبروں سے مردے غائب تھے جبکہ کئی کے کفن بکھرے پڑے تھے۔ اطلاع ملنے پر محکمہ اوقاف کے حکام اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ محکمہ اوقاف کاکہنا تھا کہ قبرستان کی حفاظت ان کی ذمہ داری نہیں، تاہم واقعہ کی ایف آئی آر درج کرادی گئی،وہاں موجود لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔