5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امیتابھ بچن کی فلم چپکے چپکے کا ری میک بنا یا جائے گا
جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈسپر اسٹار امیتابھ بچن اور دھرمیندرکی کلاسک فلم چپکے چپکے کا ری میک بنایا جا رہا ہے ۔1975میں بننے والی اس کامیڈی فلم میں مرکزی کردار امیتابھ بچن اور دھر میندرا نے اداکیا تھا لیکن اس کے ری میک میں ان دونوں کے بجائے انھیں کے بیٹے ابھیشک بچن اور بو بی دیول یہ کر دار ادا کر تے نظر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کو بھی اس فلم میں کسی اہم کر دار کیلئے کاسٹ کر نے کے بارے میں سوچ بچار جاری ہے۔واضح رہے کہ چپکے چپکے کے ری میک کوDavid Dhawan ڈائیریکٹ جبکہ Sohail Maklaiپروڈیوس کر رہے ہیں ۔