5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈی جی رینجرز پنجاب کی مزار اقبال پر حاضری
جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد نواز نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد نواز شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پہنچے تو رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ ڈی جی رینجرز پنجاب نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔