تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

میٹھے پانی پر ٹھیکیداری نظام کے خاتمے پرماہی گیروں کا جشن

جنگ نیوز -
بدین …میٹھے پانی کی جھیلوں پر ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کا بل منظور ہونے پر بدین میں فشر فوک فورم کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں خواتین اور مردوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ڈی سی او چوک سے ایوان صحافت نکالی جانے والی ریلی میں خواتین سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔ریلی نے شہر کے مختلف بازاروں کا چکر لگایا۔ اس دوران ریلی کے شرکا مرد اور خواتین ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔ ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ میٹھے پانی کی جھیلوں پر ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کا بل منطور کرکے حکومت نے ماہی گیروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.