تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فیصل آباد :تیل کی قلت ،ریلوئے انجنوں کو غیر معیاری تیل کی فراہمی

جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں تیل کی قلت پیدا ہونے پر ریلوئے انجنوں کو ڈیڈ اسٹاک کا غیر معیاری تیل فراہم کیا جا رہا ہے ۔مال گاڑیوں کی آمدورفت تین روز سے بند کر دی گئی ہے۔ڈیڈ اسٹاک تیل سے ریلوئے انجنوں کے ناکارہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ریلوے کو اس وقت تیل کی دستیابی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے فوری طور پر مال گاڑیوں کو تیل فراہم نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ورز سے کوئی مال گاری روانہ نہیں کی گئی ۔مسافر ٹرینوں کو ڈیڈا سٹاک سے تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔ ریلوئے ذرائع کے مطابق ڈیڈ اسٹاک میں موجود تیل انتہائی غیر معیاری ہوتا ہے اور ریلوے انجنوں کیلئے نقصان دہ بھی ہے ،اسی لیے اس کے استعمال پر پابندی ہے ۔ مسافر ٹرین کے انجنوں کو ڈیڈا سٹاک سے ہی چلایا جا رہا ہے جس سے ریلوئے انجنوں کے ناکارہ ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.