تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلام آباد،18 ویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…18 ویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان بیت المال کو وفاق کے زیر انتظام ہی رکھا جائے گا۔ کمیشن کا اجلاس میاں رضا ربانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،جس میں وفاقی وزیر سماجی بہبود وخصوصی تعلیم ثمینہ خالد گھرکی نے اپنی وزارت کی بارے میں بریفنگ دی ،اجلاس کے بعد میاں رضا ربانی نے میڈیاکوبتایاکہ زکوة کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ، زکوة کی وصولی اور تقسیم کرنے کے معاملات کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی،کمیشن کا اجلاس کل بھی ہوگا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.