تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور،طیارے سے گرکر مرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی

جنگ نیوز -
لاہور…شمالی چھاؤنی الفصیل ٹاؤن میں طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت کا پراسرار معمہ بلاآخر حل ہوگیا اور نوجوان کی شناخت قاسم صدیق کے نام سے ہوگئی ہے۔ 13 جنوری کی شب کو الفیصل ٹاؤن کے اوپر سے گزرنے والے طیارے سے ایک نوجوان پراسرار طور پر ایک گھر کی چھت پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور تفتیشی ادارے6روز تک تحقیقات کرتے رہے لیکن نوجوان کی نہ تو شناخت ہوسکی اور نہ ہی اصل واقعے کے بارے میں معلوم ہوسکا۔ پولیس اور تفتیشی ادارے اس بات کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے کہ نوجوان طیارے سے گر کر ہلاک ہوا ہے پولیس اسی بات پر زور دیتی رہی کہ نوجوان کو قتل کرکے چھت پر پھینکا گیا ہے لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ میں یہ بات واضح ہوگئی کہ چھت پر گرنے والے نوجوان کے جسم کی تمام ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں۔ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کرتی رہی کہ نوجوان کس طرح طیارے کے لینڈنگ ٹائر تک پہنچا ، ہلاک ہونے والا نوجوان سول ایوی ایشن ،یا ائیر لائن کا کوئی ملازم تو نہیں تھا، تفتیشی اداروں نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کی لیکن لاحاصل، تفتیشی جہاں سے چلی تھی وہیں رہی۔ چھ روز گزرنے کے بعد اچانک ہلاک ہونے والے نوجوان کی تصویر اخبار میں دیکھنے کے بعد اسکی شناخت قاسم صدیق کے نام سے ہوگئی۔ قاسم صدیق لاہور کے علاقے دروغہ والا کا رہائشی ہے اسکے والد محمد صدیق کی الیکٹرونکس کی دکان ہے جبکہ قاسمکے چھ بھائی اور دوبہنیں ہیں اور وہ الھادی فاونڈیشن اسکول دروغوالہ میں میڑک کا طالب علم تھا۔ اسکے گھر والوں کے مطابق قاسم اپنے دوست علی جمشید کے ساتھ ا سکول گیا تھا لیکن دونوں واپس نہیں آئے۔ قاسم کی شناخت تو ہوگئی لیکن اس بات کا ابھی تک تفتیشی ادارے یہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ قاسم طیارے کے لینڈنگ گئیرز میں کس طرح پہنچا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.