تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیلا کی جوانی کا بڑا حصہ فرح خان کی اسسٹنٹ نے مکمل کرایا

جنگ نیوز -
ممبئی …فلم تیس مار خان کے آئٹم سانگ شیلا کی جوانی میں کترینہ کیف کا ڈانس جہاں ایک طرف سب پر بجلیاں گرا رہا ہے وہیں دوسر ی جانب فلم کی ہدایت کارہ فرح خان نے اس راز سے پر دہ اٹھا تے ہو ئے سب کو حیران کر دیا ہے کہ شیلا کی جوانی کافی حد تک ان کی اسسٹنٹ گیتا کپور نے کو ریوگراف کیا ہے۔فرح خان نے اس گانے کی شہرت سے اپنی واہ واہ کروانے کے بجائے اس کے اصل حقدار کو اس کا مستحق قرار دیتے ہوئے گیتا کپور کی قابلیت کا اقرار کیا ہے۔یہی نہیں بلکہ 18سال کے بعد گیتا کو اسسٹنٹ سے ایسوسی ایٹ کو ریو گرافر پر ترقی بھی دے دی ہے۔فرح خان کا مزید کہنا ہے کہ اگر شیلا کی جوانی ایوارڈ جیتا تو وہ گیتا کے ساتھ اسٹیج پر اس ایوارڈ کو وصو ل کریں گی۔واضح رہے کہ گیتا کپور فرح خان کے ساتھ ہر گانے کی کوریو گرافی میں معاونت کر تی ہیں لیکن شیلا کی جوانی میں ان کے کام نے فرح خان کو ان کی کھلے عام تعریف کر نے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ اب فرح خان یہ بھی بتا دیں کہ منی بد نام ہو ئی کی کوریوگرافی کس حد تک انھوں کی ہے۔۔۔۔کہیں اس کے پیچھے بھی ان کی اسسٹنٹ کا ہاتھ تو نہیں؟


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.