5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت کی اپنی اتحادی جماعتوں کو معاشی صورتحال پر بریفنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد....حکومت نے معاشی مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کاکہناہے کہ معاشی صورت حال سخت خراب ہے،تاہم مل بیٹھ کر مسائل کا بہتر حل نکالا جاسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں قائم حکومتی ٹیم سے ایم کیوایم اور اے این پی کی نامزد کمیٹیوں نے وزارت خزانہ اسلام آباد میں ملاقات کی،اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں وفاقی وزیر نوید قمرنے بتایا کہ ابتدائی ملاقات میں مسائل پر بات ہوئی، مزید ملاقاتوں میں ان کے حل پر بات ہوگی ، ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کاکہناتھاکہ اب مراعات یافتہ طبقہ پر بوجھ ڈالنا ہوگا۔ سینیٹر حاجی عدیل نے بتایا کہ اگلی ملاقات ایک ہفتے کے اندر ہوگی اور ملکی معیشت پر مذاکرات کا دور بجٹ سے قبل مکمل کیا جائے گا ۔