5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ہوٹل میٹروپول میں لوٹ مارکی واردات،ملازمین پر تشدد
جنگ نیوز -
کراچی...خورشید عباسی…نامعلوم مسلح افراد نے منگل کو شہر کے ریڈ زون میں واقع مشہور ہوٹل میٹروپول میں گھس کر تیسری منزل پر واقع ایک دفتر میں ایک گھنٹے تک لوٹ مار کی اور وہاں موجود ملازمین کو زدوکوب کیا، اس موقع پر کئی ملازمین نے میزوں کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔دریں اثناء مقامی کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید اخترنے جنگ کو بتایا کہ ملزمان نے پہلے دفتر کے پیون کو یرغمال بناکر دفتر کا خود کار تالا کھلوایا اور پھر اندر آکر واردات کی۔واضح رہے کہ اس ہوٹل کے چاروں اطراف روزانہ پولیس کی بھاری نفری موجود رہتی ہے اور گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہے۔ادھر اس واردات کے بعد پوررے ہوٹل میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔