5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی پو لیس کا جر ائم پکڑ نے کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کا استعمال
جنگ نیوز -
نیویارک...ایک طرف جہاں پاکستانی پو لیس کے پاس اکثر پو لیس مو با ئل کے لیے پٹرول تک نہیں ہوتا وہیں امریکی پو لیس مجر موں کو پکڑنے کے لیے ایسی جدید ٹیکنا لو جی کااستعمال کر رہی ہے جو عمو ماً فلموں میں نظرآ تی ہے ۔امریکی ریاست Utah کی پو لیس کے لیے ایسے آ ٹو میٹک جہا ز نما غبارے تیار کیے گئے ہیں جو پا ئلٹ کے بغیر اڑ نے کے علاوہ پر واز کے دوران زمینی منا ظر کی تصا ویر کھینچ کر پو لیس کو بھیج سکیں گے ۔ اس جدید غبارے میں نصب کی گئی ٹیکنا لو جی کی بدو لت ا ندھیر ے اورکم رو شنی میں بھی باآسانی تصا ویر لی جا سکتی ہیں۔یہ جہاز نما غبارے چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے سات گھنٹو ں تک مستقل پر واز کی کرنے صلا حیت رکھتے ہیں ۔