5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر تھانیداروں کو مقدمہ درج کرنیکا اختیار
جنگ نیوز -
کراچی...محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پرایس ایچ اوز کو ایف آئی آر درج کرنے کااختیار دے دیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے سی آر پی سی کی سیکشن 195 ون اے کے تحت کراچی کے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی دفعہ144 کی خلاف ورزی پر پینل کوڈ سیکشن 188 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔کراچی میں ایک روز قبل ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں چھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے قبل پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی ڈی او ریونیو جسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل تھے، کے سامنے پیش کرتی تھی لیکن نئی جوڈیشل پالیسی کے بعد یہ اختیارات عدلیہ کے پاس ہیں ۔دفعہ144کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت حکومت سندھ شکایت درج کرنے اختیار رکھتی ہے اور پولیس کے پاس براہ راست ایف آئی آر کا قانونی اختیار نہیں تھا ۔