5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خسارہ3فیصد ہے،سبسڈی دینے کی سکت نہیں، حکومت کی ن لیگ کوبریفنگ
جنگ نیوز -
اسلام آباد....معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی معاشی کمیٹی کے اور مسلم لیگ نون ساتھ ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پر مالی خسارہ میں کمی، وفاقی کابینہ کا حجم کم کرنے، آزاد احتساب کمیشن کے قیام اور کفایت شعاری اپنائے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران حکومت کی معاشی کمیٹی نے بتایا کہ مالی خسارہ3 فیصد کو پہنچ چکا ہے، معیشت میں مزید سبسڈیز دینے کی سکت نہیں۔ سیاسی جماعتیں سبسڈی کا متبادل فراہم کریں تاکہ معیشت اور عام آدمی متاثر نہ ہو۔ حکومتی کمیٹی کا موقف تھا کہ صرف وفاق ہی میں نہیں بلکہ صوبوں میں بھی مالی خسارہ کم کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ نون نے کہا کہ حکومت جاری اخراجات میں30 فیصد کمی لائے۔ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنائی جائے اجلاس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال برآمدات20 ارب ڈالر اور ترسیلات زر10 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ حفیظ شیخ نے بتایاکہ اجلاس میں معاشی نظم و ضبط پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔