تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عوام کی اکثریت نے اسلحہ سے پاک پاکستان بل کی حمایت کردی

جنگ نیوز -
کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اسلحہ سے پاک پاکستان بل 2011ء قومی اسمبلی میں جمع کرانے کے بعد یہ بل ملک بھر میں موضوع گفتگو بنا ہوا ہے ، ملک بھر میں ایم کیوایم کے اس مثبت اقدام کو سراہا جارہا ہے اور اس بل کی مکمل حمایت کی جارہی ہے ۔ایم کیوایم کی ویب سائٹwww.mqm.org پر جاری پول میں لوگوں سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں ؟ جس پر لوگوں کی واضح اکثریت نے اس بل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ پول سروے کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک 1268 افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے 1238 افراد نے ایم کیوایم کی جانب سے اسلحہ سے پاک پاکستان بل 2011ء کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قائد تحریک الطاف حسین اور حق پرست عوامی نمائندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ 18، افراد نے اس بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالا ہے جبکہ محض 7 ،افراد نے کہاہے کہ وہ اس بل کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتے۔ اس طرح 98 فیصد افراد نے اسلحہ سے پاک پاکستان بل 2011ء کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ایم کیوایم کے سروے پول میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے اسلحہ سے پاک پاکستان بل 2011ء پیش کرکے مثبت قدم اٹھایا ہے اور اس بل کو پارلیمنٹ سے ضرور منظور ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ملک بھر میں قائم غیرقانونی اسلحہ ساز فیکٹریوں کا خاتمہ ہونا چاہئے اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کی جانی چاہئے ۔ ایم کیوایم نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرکے پاکستان کیلئے ایک مثبت قدم اٹھایا ہے اور ملک بھر کے عوام کو اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔ایم کیوایم کی جانب سے سروے پول کا سلسلہ جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.