5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نویداقبال کو کل ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا
جنگ نیوز -
لاہور...سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جاویداقبال کے بھائی نوید اقبال کوکل19 جنوری کو ریمانڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق ملزم نوید اقبال ،جسٹس جاوید اقبال کاوالدہ کی طرف سے سوتیلا بھائی ہے،جبکہ مقتولہ زرینہ بیگم کی مقتول ملک عبدالحمید میں سے کوئی اولاد نہیں تھی،ذرائع نے بتایا کہ ملزم نوید اقبال کے جائیداد کی وجہ سے والدین اور بھائیوں سے اختلافات تھے اور انکی اپنے بھائیوں سے کافی عرصے سے بول چال بند تھی،تاہم والدین ہی اس کا تمام خرچ اٹھاتے تھے،اور اس روز بھی انہوں نے اسے پیسے دینے کے لئے بلایا تھا۔