5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ای او بی آئی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں16 ارب روپے ڈبو دیئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محنت و افرادی قوت کو بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے16 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی محنت و افرادی قوت کااجلاس غلام حیدر سمیجو کی زیر صدارت ہوا۔چئیرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکسٹائل ملزاور دیگر کچھ اداروں کے حصص خریدے گئے تھے لیکن یہ ادارے دیوالیہ ہوگئے جس سے ای او بی آئی کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نقصان تو سولہ ارب روپے ہے مگر اسے چھ ارب روپے تک لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔