تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گیلانی کی 3سالہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین ہے،جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کی مجلس شوری نے اپنی قرار داد میں صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف گیلانی کی تین سالہ حکومت کو پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے اہم فیصلوں اور احکامات کی کھلی خلاف ورزی کر کے حکومت عدلیہ سے تصادم کا نقشہ جنگ تیار کر رہی ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ سیاسی اعتبار سے پاکستان امریکہ کی کالونی کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور بلوچستان میں فوجی آپریشن جاری ہے جبکہ ہزاروں لاپتہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل رہا جبکہ کراچی جیسے شہر میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پندرہ سو سے زائد افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے۔مگر ابھی تک ایک بھی قاتل گرفتار نہیں ہو سکا۔قرارداد میں کہا گیاہے کہ وزیر داخلہ کے ہر اعلان کے بعد کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور آئندہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود پہلے سے گھناؤنے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.