5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ بگٹی لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائیگا، شاہ زین
جنگ نیوز -
کوئٹہ…جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ وہ ڈیرہ بگٹی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور کسی قسم کی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔نوابزاہ شاہ زین بگٹی نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہائی کے بعد اپنی رہائشگاہ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔شاہ زین نے کہاکہ بعض افرادانہیں ڈیرہ بگٹی جانے سے روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن وہ انہیں کامیاب نہیں ہونے دینگے وہ ڈیرہ بگٹی تک لانگ مارچ ضرورکریں گئے انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کرے حالانکہ متعددبارکہنے کے باوجودکوئٹہ میں انہیں اورانکے اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ انھوں نے کہاکہ لانگ مارچ کیلئے لاہور، کراچی اورکوئٹہ سے تین قافلے روانہ ہونگے جس کے بعد سوئی پہنچیں گئے جہاں سے ہماری دادی لانگ مارچ کی قیادت کرینگے۔انھوں نے کہاکہ وہ ایک بارڈیرہ بگٹی پہنچ جائیں پھراسکے بعدوہ اپنے ناراض بھائیوں سے رابطہ کرینگے تاکہ انہیں منایاجائے ساتھیوں کوجیل میں چھوڑکرلیڈرکے باہرآجانے کے سوال پرانھوں نے کہاکہ لانگ مارچ میں وقت تھوڑا تھا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے باہر آیا ہوں تمام معاملات مشاورت سے طے کئے جائیں گئے۔ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے انہیں رہا کیا گیا۔ جیل کے باہر شاہ زین بگٹی کے عزیز و اقارب کے علاوہ پارٹی کارکنان اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔نوابزادہ شاہ زین بگٹی کوجلوس کی شکل میں رہائش گاہ پہنچایا گیا۔